Saturday, July 27, 2024

کامیڈی کے بادشاہ لیجنڈ اداکار ببوبرال کو گزرے 5 برس بیت گئے

کامیڈی کے بادشاہ لیجنڈ اداکار ببوبرال کو گزرے 5 برس بیت گئے
April 15, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) کامیڈی کے بادشاہ لیجنڈ اداکار ببوبرال پانچ برس پہلے مداحوں کو چھوڑ گئے۔ ببوبرال  کے مداح آج بھی ان کے گن گاتے ہیں جبکہ ان کے ساتھی بھی ان کی یادیں بھول نہیں پائے۔ کامیڈی کنگ کہلانے والے ایوب اختر المعروف ببوبرال  کی ہمسری میں کام کرنے والے ساتھی اداکار آج بھی یاد ماضی کو بھلا نہیں پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اداکار اسٹیج کی دنیا میں اب ناپید ہو چکے ہیں۔ ببوبرال نے ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی کئی کامیڈی شوز میں مزاحیہ اداکار کے طور پر شرکت کی۔ اسٹیج ڈراموں کے شوقین افراد کا ان کے بارے مین کہنا ہے کہ اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار کو کینسر سمیت کئی موذی امراض نے گھیرا تو کچھ ہی عرصے میں بستر کے ہو کر رہ گئے۔ اگرچہ وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں تاہم وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔