کامیڈی، کرائم اور تھرل سے بھرپور فلم ‘‘کل یور فرینڈز’’ کا پہلا ٹریلر جاری، چھے نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (ویب ڈیسک) کامیڈی، کرائم اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘کل یور فرینڈز’’ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چھے نومبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
ہالی ووڈ فلم ‘‘کل یور فرینڈز’’ کی کہانی جان نیون کے ناول پر مبنی ہے جس میں نفسیاتی مسائل کا شکار ایک نوجوان موسیقی کی محفلیں سجا کر اپنے ہی دوستوں کو ایک ایک کر کے قتل کر دیتا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری اوون ہیرس نے دی ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار نکولس ہالٹ نے نبھایا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سکرین، جیمز کارڈن، روزانا ارکویٹ، ٹام ریلے، جارجیا کنگ، کریک رابرٹس، ایڈورڈ ہاگ اور ایلا اسمتھ شامل ہیں۔