Sunday, December 4, 2022

کامیڈی‘ فیملی فلم ”سٹارکس“ ریلیز کیلئے تیار

کامیڈی‘ فیملی فلم ”سٹارکس“ ریلیز کیلئے تیار
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بچے اور بڑوں کے لیے خوشخبری۔ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”سٹارکس“ ریلیز کے لیے تیار۔ کامیڈی اور فیملی فلم تئیس دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”سٹارکس“ کی کہانی ایک بگلے کے گرد گھومتی ہے۔ سٹارکس نامی بگلہ لاوارث اور یتیم بچوں کو بے اولاد جوڑوں تک لے جانے کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے۔ جدید دنیا میں یہ بگلہ اپنے مشن میں بچوں اور والدین کی فلاح کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتا ہے۔ اس نیک کام میں دوسرے جانور بھی سٹارکس کا ساتھ دیتے ہیں۔ فلم کی ہدایات نکولس سٹالر نے دی ہیں جبکہ اداکار اینڈی سیمبرگ، جینیفر اینسٹن، ٹائی برل، کیسلے گرامر، کیٹی کراو¿ن، اینٹن سٹارک مین اور ڈینی ٹریجو نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔