کامیڈی فلم سپائی 5 جون کو سینما گھروں میں ہنگامہ مچائے گی

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)جب سے ہالی وڈ فلم ،سپائی، کا ٹریلر ریلیز ہوا ہےایکشن اور کامیڈی ایک ساتھ دیکھنے والے فلم بینوں کے انتظار کو تڑکا لگ گیا ہے۔
فلم کی کہانی ایسے سیکرٹ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے ، جو مہلک ہتھیاروں کے ڈیلرکی تباہی سے دنیا کو بچاتا ہے اور اپنے کام سے مزاح پیدا کرتا رہتا ہے ۔
فلم کے مصنف اور ہدایت کارپاؤل فیگ ہیں جبکہ روز بریان ،میلیسا میکارتھے ،جیسن ستاتھم اور دیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ہنگاموں اور تھرل سے بھرپوراس فلم کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے تاہم یہ کامیڈی فلم رواں سال پانچ جون کو ریلیز ہوگی۔