Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈسپک ایبل می تھری“ کی پہلی جھلکیاں جاری

کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈسپک ایبل می تھری“ کی پہلی جھلکیاں جاری
December 17, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”ڈسپک ایبل می تھری“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ قہقہوں سے بھرپور فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی وڈ اینی میٹڈ سیزیز ’’ڈسپک ایبل می‘‘ کی نئی فلم”ڈسپک ایبل می تھری“ کی کہانی ایک بار پھر گرو نامی کردار کے گرد گھومتی ہے جو قیمتی ہیرے چوری کرنے والے انوکھے چور کو پکڑنے کے لیے اس کا پیچھا کرتا ہے۔

فلم کی ہدایات پیری کوفین اور کیٹل بیلڈا نے دی ہیں۔ اس دلچسپ فلم میں اداکار اسٹیوکیرل، کرسٹن ویگ، ٹیری پارکر، رسل برینڈ اور مرینڈا کوسگروو نے پس پردہ آوازوں کا جادو جگایا ہے۔ کامیڈی فلم آئندہ سال تیس جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔