Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کامیڈی سے بھرپورنئی تھری ڈی ایڈونچر فلم ”دی ایموجی مووی“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز

کامیڈی سے بھرپورنئی تھری ڈی ایڈونچر فلم ”دی ایموجی مووی“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز
December 23, 2016

 لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا اور سمارٹ فونز میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والے ایموجیز اب فلموں میں بھی انٹری کےلیے تیار ہیں۔ کامیڈی سے بھرپورنئی تھری ڈی ایڈوینچر فلم ”دی ایموجی مووی“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ”دی ایموجی مووی “ میں ایموجیز کی نئی دنیا آپ کی منتظر ہےجس میں جینی نامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئے گا جوبیک وقت ایک سے زیادہ تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اس صلاحیت سے پریشان جینی اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھے سفر پر نکلتا ہےتاکہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی تاثر دے کر نارمل ہو سکے ۔  اینی میٹڈ کرداروں کے لیے پس پردہ آوازوں کا جادو اداکار ٹی جے ملر، جیمز کورڈن، اور البانا گلیزرنے جگایا ہےفلم آئندہ سال چار اگست کو سینما گھروں کا رخ کر ے گی ۔