Friday, December 2, 2022

کامیڈی اینی میٹڈ فلم” ٹیڈ ٹو“ نے 5کروڑ 80لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچا دی

کامیڈی اینی میٹڈ فلم” ٹیڈ ٹو“ نے 5کروڑ 80لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچا دی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی اینی میٹڈ فلم” ٹیڈ ٹو“ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ٹیڈ ٹونے باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں جراسک ورلڈ اور ان سائیڈ آوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم ٹیڈ ٹو کے نئے سیکوئیل میں ٹیڈی بئیر شادی کرلیتا ہے لیکن مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب اسے عدالت کو جواب دینا پڑتا ہے۔ فلم میں ہلکا پھلکا انداز اپناکر کامیڈی پیش کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ ٹیڈ ٹو ریلیز کے پہلے ویک میں پانچ کروڑ اسی لاکھ ڈالرکما کر باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن سنبھال لے گی۔ فلم میکس بھی اس ہفتے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ جراسک ورلڈ اس ہفتے پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہے گی۔ اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ پانچ کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ جائے گی۔ ہالی ووڈ فلم سپائے ستر لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس کی ٹاپ فائیو فلموں میں جگہ بنا لے گی۔