Wednesday, November 30, 2022

کامیڈی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ کل شمالی امریکا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، اداکارہ ایمی پوہلر نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا

کامیڈی اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ کل شمالی امریکا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، اداکارہ ایمی پوہلر نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا
نیویارک (ویب ڈیسک) کامیڈی اینی میٹڈ فلم کے شوقین افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ ہالی ووڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ کل شمالی امریکا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی ایک گیارہ سالہ لڑکی جوائے کے گرد گھومتی ہے جسے دوستوں کو چھوڑ کر ایک نئے شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے جوائے اکثر اداس رہتی ہے۔ فلم میں جوائے کی پس پردہ آواز اداکارہ ایمی پوہلر کی ہے۔ ایمی نے فلم میں جوائے کے لیے گلوکاری بھی کی ہے۔ دوستوں کی جدائی کے غم میں جب جوائے آنسو بہاتی ہے تو اس کے رونے کی آواز کو بھی ایمی نے خوب نبھایا ہے۔ اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آﺅٹ بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ سینما گھروں تک کھینچ لانے پر مجبور کر دے گی۔