Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کامیڈین بل کوسبی نے ماڈل بیورلے جانسن پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

کامیڈین بل کوسبی نے ماڈل بیورلے جانسن پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا
December 22, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کامیڈین اداکار بل کوسبی نے ماڈل بیورلے جانسن کیخلاف ازالہ حیثیت عرفی کا دعویٰ کر دیا ہے۔ اداکارہ نے کوسبی پر نشہ دے کر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بیورلے جانسن ان پچاس خواتین میں شامل ہے جنہوں نے کوسبی پر منشیات دینے کے الزامات لگائے تھے اور بعض خواتین نے کوسبی پر بداخلاقی کے الزام میں کیس کر رکھے ہیں جبکہ کوسبی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے خلاف کیس کرنے والی خواتین کیخلاف ہتک عزت کے مقدمات کریں گے۔ بیورلے آٹھویں خاتون ہے جس کیخلاف کوسبی نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے۔ کسبی نے کیس میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ جانسن نے نہ صرف اس کی شہرت داغدار کی بلکہ اسے ذہنی اذیت بھی پہنچائی۔ عدالت اس کی شہرت داغدار کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے پرخاتون کو سزا دے اور ہرجانہ بھی دلوائے۔ مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کبھی جانسن کے ساتھ تنہائی میں نہیں رہے۔