Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامیاب ریسکیو آپریشن !!! کراچی پورٹ قاسم پر مٹی میں پھنسنے والا جہاز 5گھنٹے بعد چل پڑا

کامیاب ریسکیو آپریشن !!! کراچی پورٹ قاسم پر مٹی میں پھنسنے والا جہاز 5گھنٹے بعد چل پڑا
August 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پورٹ قاسم پر مٹی میں پھنسنے والے کنٹینر بردار جہاز کو نکال کر منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم پر مٹی میں پھنسنے والے کنٹینر بردار جہاز کو پانچ گھنٹوں کی کوشش کے بعد نکال لیا گیا۔ جہاز کو ٹک بوٹ کی مدد سے نکالا گیا۔ کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد جہاز اپنی منزل کی جانب نکل پڑا۔ ذرائع کے مطابق انجن فیل ہو جانے پر جہاز مٹی میں پھنس گیا تھا جس کے بعد پورٹ قاسم پر پانچ گھنٹوں تک آپریشن معطل رہا۔