Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد شاہینوں نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں

کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد شاہینوں نے وطن واپسی کی تیاریاں  شروع کردیں
July 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد شاہینوں نے وطن واپسی کی تیاریاں  شروع کردیں ، دبئی میں ایک، دو روز قیام کےبعد کھلاڑی اپنے اپنے شہر پہنچیں گے ، فخرزمان 25جولائی کی صبح سات بجے پشاور پہنچیں گے۔ زمبابوے کیخلاف ریکارڈز کے انبار لگانے والی پاکستانی ٹیم نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی، تمام کھلاڑی اور آفیشلز  آج دبئی پہنچیں گےجہاں سے مرحلہ وار کھلاڑی وطن واپس پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 24جولائی کو کراچی پہنچیں گے،باؤلنگ کوچ اظہر محمود سمیت حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر اور  محمد حفیظ،لاہور پہنچیں گے ۔ زمبابوے کیخلاف رنز کا پہاڑکھڑا کرنے والے فخر پاکستان  اسٹار بلے باز فخر زمان 25جولائی کی صبح پشاور پہنچیں گے،پاکستانی اسٹار بلے باز شعیب ملک 26جولائی کوسیالکوٹ لینڈ کریں گے ۔