Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے پر فواد چودھری کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے پر فواد چودھری کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ
August 7, 2018
اسلام آبا د(92 نیوز ) الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشن روکنے کا معاملےپر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں تشویش بڑھنے  لگی ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ انتقال اقتدار کا وقت قریب آنے پر معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ، چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں ۔ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت کا حتمی فیصلہ آنے پر نئے نوٹیفکیشن جاری ہوں گے ۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکنے کے عمل سے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 5 نشستیں گنتی میں نہیں آئیں گی جبکہ ن لیگ اور پی پی کے چار چار امیدواروں کے نوٹیفکیشن روکے گئے  ہیں ۔ جی ڈی اے کے تین ، ایم ایم اے کےایک امیدوار کا نوٹیفکیشن روکا گیا  ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے 92  نیوز سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ عدالت میں لئے گئے نوٹس کے فیصلے اہم ہوں گے  ، حتمی فیصلہ آنے پر نیا نوٹیفکیشن سامنے آ ئے گا ۔ دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 4 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں  جس پر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں جب تک صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے معاملہ حل ہو جائے گا  ۔ انتقال اقتدار کا وقت قریب آنے کی وجہ سے  کامیابی  کا نوٹیفکیشن روکے جانے کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ اور  سیاسی جماعتوں میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔