Saturday, July 27, 2024

کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا
July 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ، کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو 8 کے ٹولے نے یرغمال بنالیا ہے ۔ اب ایم کیو ایم بہادر آباد والوں کو کھلا میدان دے رہا ہوں ، مردم شماری پر اختلافات کے باوجود خاموش رہا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  خالد مقبول کے پاس تمام اختیارات تھے ، اب مینڈیٹ لے کر دکھائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اختلاف 8 کے ٹولے سے ہے، جنہوں نے ایم کیو ایم کو یرغمال بنایا، بہادرآباد والوں نے امیدواروں کا انتخاب کیا، فاروق ستار کو ان سے دور رکھا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے خاموش ہوا،ستائیس جولائی کو اہم باتوں سے پردہ اٹھاوں گا۔