Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کامران مائیکل کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

کامران مائیکل کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا
February 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو لاہور سےکراچی منتقل کر دیا گیا ، نیب حکام سابق وزیر کو کل احتساب عدالت میں پیش کرینگے ۔ کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر  نیب انٹیلی جنس کے  8 اہلکار اور تین گاڑیاں موجود تھیں ، کامران مائیکل کو ایئرپورٹ سے نیب کراچی ہیڈ آفس منتقل کردیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر پر کے پی ٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تین کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے ، نیب کے مطابق پلاٹ لینے سے  قومی خزانے کو ایک ارب 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا  ہے ۔ نیب کے مطابق ملزم  نے پلاٹ لیکر عہدے کا ناجائز استعمال کیا  اور بطور وفاقی وزیر غیرقانونی احکامات بھی جاری کئے  جبکہ ہاؤسنگ اسکیم سے رشوت کے طور پر 16 پلاٹ من پسند افراد کیلئے بھی الاٹ کروائے گئے ۔ نیب نے کامران مائیکل کو 8 فروری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا ۔