Saturday, July 27, 2024

کالی آندھی کی چوکرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

کالی آندھی کی چوکرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی
March 26, 2016
ناگپور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ گروپ ون کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو  تین وکٹوں سے شکست دے دی  مارلن سیموئلز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کےمطابق ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا  پہلے  جنوبی افریقہ کو  ایک سو بائیس رنز تک محدود کیا پھر دو گیندیں قبل ہی مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کر لیا مارلن سیموئلز چوالیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس سے پہلے اینڈرے رسل، کرس گیل اور ڈوائن براوو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت  ویسٹ انڈینز نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں پر ایک سو بائیس رنز ہی بنانے دیئے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج  پہلا میچ  نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں  انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں  مدمقابل ہوں گی انگلینڈ  میچ جیتا تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا سری لنکا  کی جیت کی  صورت میں  جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا میچ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔