Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم ٹی ایل پی کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس باہر سے چل رہے ہیں، شیخ رشید

کالعدم ٹی ایل پی کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس باہر سے چل رہے ہیں، شیخ رشید
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کالعدم ٹی ایل پی کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس باہر سے چل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے میڈیا بریفنگ میں بتایا واٹس ایپ گروپ بھارت ، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سے چل رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کالعدم تنظیم سے معاہدے پر دستخط وزیراعظم کی منظوری کے بعد کئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کل یا اتوار کو قوم سے خطاب میں سارے حالات سامنے رکھیں گے۔