Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم ٹی ایل پی کے حکومت سے پھر مذاکرات، سعد رضوی بھی شریک

کالعدم ٹی ایل پی کے حکومت سے پھر مذاکرات، سعد رضوی بھی شریک
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے حکومت سے پھر مذاکرات جاری ہیں، ترجمان کے مطابق مذاکرات میں سعد رضوی بھی شریک ہیں۔

اس سے پہلے حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان بات چیت کا ایک اور راؤنڈ بے نتیجہ رہا تھا۔ حکومت نے قافلے کو وزیرآباد میں روکنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف تھا ٹی ایل پی واپس جائے اور رٹ چیلنج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے، اس کے بعد ہی سعد رضوی کی رہائی اور دیگر معاملات پر بات ہوگی۔