کالعدم داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ کرنے والا گرفتار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے فنڈنگ کرنےوالے مرکزی ملزم عمر بن خالد کو گرفتار کر لیا۔
عمربن خالد کراچی کی انجینئرنگ یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔ سی ٹی ڈی نے فارنزک رپورٹ کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم سیریا اور پاکستان میں موجود داعش دہشتگردوں سے رابطے میں تھا۔ ملزم مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔ ملزم کے ساتھی جنید ، ضیا اور اویس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔