Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کالعدم جماعت الاحرار عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل،پاکستان کا خیر مقدم

کالعدم جماعت الاحرار عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل،پاکستان کا خیر مقدم
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نےکالعدم جماعت الاحرار کو  عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں تنظم کی عالمی فہرست میں شمولیت کی تجویز پاکستان نے دی تھی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نے کالعدم جماعت الاحرار کو عالمی دہشتگرد تنظیموں  کی فہرست میں شامل کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ  سیکیورٹی کونسل کی 1267 سیکشنز کمیٹی نے گزشتہ دنوں جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیموں کی  فہرست میں شامل کیا۔  اقدام  کے مطابق کالعدم تنظیم کے اثاثے منجمد ،اراکین پر سفری پابندی اور اسلحہ کے حصول کی ممانعت عائد کردی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ  پاکستان نے جماعت الاحرار کو دہشتگرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ کالعدم جماعت الاحرار افغان صوبے ننگر ہار سے دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور کالعدم جماعت پاکستان میں کئی دہشتگرد حملوں میں بھی ملوث ہے۔ واضح رہے کہ  جماعت الاحرار کو گزشتہ سال کالعدم قرار دیا گیا تھا۔