Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم تنظیم کے گرفتار امیر کی تفتیشی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی

کالعدم تنظیم کے گرفتار امیر کی تفتیشی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی
March 31, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں حساس اداروں اور رضویہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم جماعت کے امیر جنید الرحمن کی تفتیشی  رپورٹ نائینٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق کالعدم جماعت کے امیر جنید الرحمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مفتی شاہد کی گرفتاری کے بعد جنید الرحمان کو لشکر جھنگوی کراچی کا امیر بنایا گیا جبکہ دوہزار تیرہ میں اسکی ٹیم نے کورنگی میں حساس ادارے کی گاڑی پر بم حملہ کرایااور دوسری کارروائی  بھی کورنگی میں ہی کی جس میں اسکی ٹیم نے رینجرز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیاجبکہ سپارکو بس پر حملے میں ملزم نے خود ریکی کی تھی ۔ دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا ناتھا خان پل کو بارود سے اڑانا تھا ۔ پل مضبوط ہونے کی وجہ سے منصوبہ دوسرے گروپ کو دیا گیا رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنید الرحمن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  ڈاکٹرزسمیت متعدد افرادکی  فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی دہشت گرد جیند الرحمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت کراچی میں کالعدم جماعت کااہم کارندہ  روشن اپنی ٹیم کیساتھ ملکر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کر رہا ہے۔