Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے شہید پولیس اہلکار قصور میں سپردخاک

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے شہید پولیس اہلکار قصور میں سپردخاک
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو قصور کے نواح میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سادھوکی میں شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبر کو آبائی علاقے چونیاں میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازہ جنازہ پولیس لائنز قصور میں ادا کی گئی۔ ڈی پی او قصور عمران کشورنے کہا کہ شہدا کے ورثا اور زخمی پولیس اہلکاروں کے ورثا کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے موقع پر فرائض سرانجام دینے والوں میں قصور پولیس کے 84 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔