Friday, December 2, 2022

کالعدم تنظیم کے رہنما ملک عثمان کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا

کالعدم تنظیم کے رہنما ملک عثمان کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا
ڈی جی خان(92نیوز)کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کے بیٹے ملک عثمان کو حساس اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک عثمان کو ڈی جی خان سنٹرل جیل سے آج رہائی ملی تھی تاہم حساس اداروں نے اسے جیل سے گھر جاتے ہوئے راستے میں حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ملک عثمان کی سنٹرل جیل ڈی جی خان میں نظر بندی کر رکھی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی تین مرتبہ ملک عثمان کی نظر بندی میں توسیع کے احکامات جاری کیے تھے۔