Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے شوبز سے وابستہ اٹھارہ مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے شوبز سے وابستہ اٹھارہ مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد
October 7, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے شوبز سے وابستہ اٹھارہ مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا۔ تحقیقات کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ اٹھارہ مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں پانچ فیشن ڈیزائنر، پانچ ماڈلز، ایک این جی او ورکر، ایک اینکر پرسن، ایک سنگر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کا نام  شامل ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں۔ ان کا رہن سہن معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہا ہے۔ ان شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد معاشرے میں خوف پیدا کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ان اہم شخصیات کو دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف قرار دیا ہے۔ ان تمام شخصیات کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔