Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 کالعدم تنظیم جنداللہ کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک : افغان حکام کا دعویٰ

 کالعدم تنظیم جنداللہ کا سربراہ فضائی حملے میں ہلاک : افغان حکام کا دعویٰ
August 24, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغان  حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ  جنداللہ کا سربراہ ابوحذیفہ  فضائی حملے میں ماراگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق افغان  حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ  جنداللہ کا سربراہ ابوحذیفہ  فضائی حملے میں ماراگیا ہے۔ پیرکے روزافغان صوبے قندوزمیں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں  دہشت گردگروپ جنداللہ کاسربراہ ابوحذیفہ  تین ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ افغان خفیہ ادارے نے بھی  جنداللہ  کے سربراہ کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق  دہشت گرد گروپ  کاسربراہ مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ قندوز میں درجنوں معصوم افراد کے قتل میں ملوث تھا۔