Monday, September 26, 2022

کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملک دشمنی نہیں ، بلاول بھٹو زرداری

کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملک دشمنی نہیں ، بلاول بھٹو زرداری
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملک دشمنی نہیں ، یہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے۔ کراچی میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ عوام پر مہنگائی بم گرائے جا رہے ہیں، ایک وزیر کا عوام کی چیخیں نکالنے کا بیان شرم ناک ہے۔ پولیٹیکل انجینئرنگ ہو رہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارت آبی دہشتگردی کر کے پانی روک رہا ہے۔ پاکستان کو عالمی فورمز پر اپنا مقدمہ لڑنا چاہئے۔ چیف جسٹس نے انہیں بے گناہ قرار دیا، جعلی جے آئی ٹی رپورٹ کو نہیں مانتے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں گرین سندھ مہم شروع کررہے ہیں۔ درخت اگا کر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرینگے۔ پھل دار درخت لگائینگے تو عوام کو بھی اسکا پھل ملے گا۔ بلاول بھٹو نے دوسرے روز بھی وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر برسائے۔ بولے  عوام پر مہنگائی بم گرائے جا رہے ہیں۔ ایک وزیر کا عوام کی چیخیں نکالنے کا بیان شرم ناک ہے۔ نئے پاکستان کی کابینہ میں ایسے لوگ نہیں ہونے چاہئے۔ بلاول بھٹو شادی کا سوال گول کر گئے۔