Saturday, July 27, 2024

کالعدم بلوچ علحیدگی پسند تنظیموں کے فراری بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال رہے ہیں: میر سرفراز بگٹی

کالعدم بلوچ علحیدگی پسند تنظیموں کے فراری بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال رہے ہیں: میر سرفراز بگٹی
April 19, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچ علحیدگی پسند تنظیموں کے فراری بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال رہے ہیں جو خوش آئند بات ھے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتی اقدامات کے باعث فراری بڑی تعداد میں قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز خضدار میں ہتھیار ڈالنے والوں میں بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے کزن اور بہنوئی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں قلات کے جوہان میں آپرشین کے دوران کالعدم تنظمم یو بی اے کے کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی کی ہلاکت کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالنبی بنگلزئی کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اگر وہ زندہ ہیں تو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کی دوبارہ آبادکاری کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ ایک پرامن محب وطن شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔