Thursday, September 29, 2022

کالج کی طالبات کے لئے گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے

کالج کی طالبات کے لئے گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے
پشاور (92 نیوز) کالج کی طالبات کے لئے گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ۔ طالبات کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔ کالجز کی طالبات نے گورنر ہاؤس میں وسیع وعریض سبزہ زاروں  کی سیر کی اور دوستوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ پہلی بار گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھنے والی طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔ پشاور اور جمرود کے بعد گورنر ہاؤس پشاور کی سیر کی دعوت اب دیگر اضلاع کے گرلز کالجز  کو بھی دی جائے گی  جن کے لئے ہر اتوار کو گورنر ہاؤس کے دورازے کھولے جائیں گے۔