کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کالاشاہ کاکو (92 نیوز) خیبر میل کی تین بوگیاں لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے علاقے میں پٹٹری سے اتر گئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور آرہی تھی کہ کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام 890 مسافر محفوظ رہے۔