کالا دھن سفید کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(92نیوز)کالا دھن سفید کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظورہوگیا ہے ۔ اپوزیشن نے مسودے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔
نوید قمر کہتے ہیں بل تفریق پیدا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ خورشید شاہ نے کہا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ہے ۔
حکومت نے اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو کمپنی بنانے کا بل بھی منظور کر لیا ہے ۔