Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالا باغ ڈیم کی بات کرنا مردے گھوڑے کو چابک مارنےکے مترادف ہے : مراد علی شاہ

کالا باغ ڈیم کی بات کرنا مردے گھوڑے کو چابک مارنےکے مترادف ہے : مراد علی شاہ
August 7, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی بات کرنا مردہ گھوڑے کو چابک مارنے کے مترادف ہے،سندھ کی تقسیم کی بات کرنےوالےاحمقوں کی جنت میں رہتےہیں  صوبائی وزراء کا کام نظر آئے گا۔ تفصیلات کےمطابق اٹھارہ وزراء اور گیارہ معاونین کی فوج ظفر موج کے ساتھ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے مزار قائد پہنچے اور فاتحہ پڑھتے وقت دعا کے لیے ہاتھ اٹھا نا نہیں بھولے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوید سنائی کہ نئے وزراء کا کام نظر آئے گا ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنےوالےاحمقوں کی جنت میں رہتےہیں کالاباغ ڈیم ڈیڈایشو ہے ۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کابینہ کے ہمرا ہ بلاول ہاوس پہنچے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔