Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالا باغ : نواب آف کالا باغ کا بوہڑ بنگلا بھی سیلابی پانی کی زد میں آگیا

کالا باغ : نواب آف کالا باغ کا بوہڑ بنگلا بھی سیلابی پانی کی زد میں آگیا
July 27, 2015
کالاباغ(92نیوز)سیلاب کی تباکاریوں نے جہاں ملک کے مختلف علاقوں کو اپنا نشانہ بنایا وہیں کالاباغ میں تاریخی ورثہ نواب آف کالا باغ کا بوہڑ بنگلا بھی سیلابی پانی میں زیر آب آ گیا ۔ بوہڑ بنگلے کے داخلی راستہ سے آنے والا سیلابی پانی بنگلے کے باغات ، سہن اور کمروں تک پہنچ گیا. تفصیلات کے مطابق چار سو سال پرانے بوہڑ بنگلہ ملکی تاریخی ورثہ ہونے کے باعث عموما سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے ، مگر آج یہ سیلابی پانی کی نذر ہو گیا۔ بوہڑ بنگلہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر بارہا حکام کو مطلع کیا گیا مگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے ۔ کالا باغ بنگلے میں موجود تمام قیمتی نوادرات کو تو نکال لیا گیا مگر عمارت کا بیشتر حصہ ڈوب گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے سیاح اس تاریخی ورثہ کی سیر کو آتے ہیں ۔ سیلابی تباہ کاریوں سے جہاں ملک کے بیشتر علاقے متاثر ہیں وہیں تاریخی ورثوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے تاہم حکومت اگر بر وقت حفاظتی انتظامات کرتی تو بوہڑ بنگلے کو ڈوبنے سے بچایا جا سکتا تھا۔ Kalabagh2