Wednesday, October 5, 2022

کالاباغ ڈیم ہر صورت بنناہے ،میری زندگی میں بنتا ہے یا نہیں یہ نہیں جانتا، چیف جسٹس

کالاباغ ڈیم ہر صورت بنناہے ،میری زندگی میں بنتا ہے یا نہیں یہ نہیں جانتا، چیف جسٹس
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف کیس کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کالا باغ ڈیم ہر صورت بننا ہے ، میری زندگی میں یہ ڈیم بنتا ہے یا نہیں اس کا علم نہیں ۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ  ڈیم کی تعمیر میں سب سے پہلے حصہ عدالت عظمیٰ ڈالے گی ،  ملک ریاض عدالت میں موجود ہیں ان سے پیسے لے کر ڈیمز کی تعمیر کیلئے دے دوں گا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کیلئے چاروں صوبوں کا اتفاق رائے ہونا چاہئے ۔