Friday, September 13, 2024

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان کل طلب

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے عمران خان کل طلب
June 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے کاگذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل طلب کرلیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ عمران خان کے این اے 53 کے کاغذات نامزدگی کے خلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کرایا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے وضاحت کیلئے عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے ۔ عام انتخابات 2018  آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہوں گے ، امیدوارون کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔