Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر عامرلیاقت حسین پھنس گئے

کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر عامرلیاقت حسین پھنس گئے
July 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت حسین کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ کراچی  میں قومی اسمبلی کے حلقے 245سےتحریک انصاف کے امیدوارعامرلیاقت کاغذات نامزدگی  میں دوسری شادی کاذکر نہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے عامرلیاقت کو 6 اگست کو طلب کرلیا۔ عامرلیاقت کے خلاف بلدیاتی کونسلر نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت کی تھی ، شکایت کنندہ مرزا فیصل کاکہناہے عامرلیاقت ڈاکٹر بھی نہیں ہیں ،لیکن نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتےہیں۔درخواست گزارکاموقف ہے کہ عامرلیاقت آئین کے آرٹیکل  باسٹھ اور تریسٹھ  پر پورا نہیں اترتے۔ الیکشن کمیشن نے عامرلیاقت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ اگست کو پیش ہوکر جواب دینےکا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ عامر لیاقت پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ کردیا جائے گا۔