Tuesday, September 17, 2024

کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کے فیصلے کی معطلی،ڈاکٹرزبیرکاسپریم کورٹ جانے کا اعلان

کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کے فیصلے کی معطلی،ڈاکٹرزبیرکاسپریم کورٹ جانے کا اعلان
June 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ماہر معیشت ڈاکٹر زبیر نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کے فیصلے کو معطل کرنے  کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر زبیر نے  فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا  اعلان 92نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز میں کیا ۔ ڈاکٹر زبیر کے  اعلان کے ساتھ ہی 92نیوز کے اینکرمحمد مالک اور مہمان تجزیہ کاروں ارشد شریف اور ارشاد بھٹی نے بھی پٹیشنر بننے کا اعلان کر دیا۔