Sunday, September 15, 2024

کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر عابدشیر علی کاسجدہ شکر

کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر عابدشیر علی کاسجدہ شکر
June 18, 2018
فیصل آباد( 92 نیوز) ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ، شیر علی کے کاغذات  بھی منظور کر لئے گئے ، کاغذات منظور ہونے پر عابد شیر علی نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے  گوشوارے طلب کر لئے گئے  جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری  کے خلاف ایک اور شہری نے نئے اعتراضات داخل کر ادیئے جس کی سماعت کل ہو گی ۔ انتخابات 2018 میں گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں کم امیدوار میدان میں اترے ہیں ، 2018کے انتخابات کیلئے 21 ہزار 4 سو 82 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ گزشتہ عام انتخابات  میں 28 ہزار 302 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔