Friday, September 20, 2024

کاغذات نامزدگی فارم کی معطلی کا معاملہ ، ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی فارم کی معطلی کا معاملہ ، ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری
June 3, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب کاغذات نامزدگی چار سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔ رینٹرننگ آفیسرز کل سے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کردیںگے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 جون کو ہی آویزاں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا۔ 14 جون تک امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ 19 جون  کو امیدواروں  کے خلاف اپیلین  دائر  کی جا  سکیں گی ۔ 26 جون تک دائر اپیلوں پر  فیصلے ہوں گے۔ 27 جون کو امیدواروں کی حتمی لسٹ   شائع  کی جائے گی۔ 28 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی  واپس  لے سکیں گے۔ 29 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔  عام انتخابات 25 جولائی کو ہونگے۔