Sunday, October 2, 2022

کاغان کے علاقے جرید میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

کاغان کے علاقے جرید میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
 کاغان (92 نیوز) شادی کی خواہش پر لڑکے اور لڑکی کی زندگی ہی چھین لی گئی۔ کاغان کے علاقے جرید میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل کر دیئے گئے۔ عامر اور لائبہ کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کاغان واجد خان نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضہ میں لے لیں۔ مقتولین کے والدین سیمت پانچ افراد پر ایس ایچ او نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی ابتدائی انکوائری کے مطابق لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جو دونوں کے والدین کو پسند نہ تھا۔ قتل ہونے والے دونوں کے والدین مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے تھے جس پر پولیس کو شک ہوا۔ دوہرے بے گناہ معصوموں کا خون رائیگان نہیں جانے دونگا۔ پولیس نے نامزد 5 ملزمان میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ پولیس نے لڑکی کے ماموں شاہد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔