Sunday, December 4, 2022

کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی تو اسلامی مالیاتی نظام یکدم قائم کردیتا : اسحاق ڈار

کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی تو اسلامی مالیاتی نظام یکدم قائم کردیتا : اسحاق ڈار
کراچی(92نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا۔جس نے پاکستان سے غداری کی اس کا انجام بھیانک ہوا۔ کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی تو  اسلامی مالیاتی نظام یکدم قائم کردیتا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں عالمی اسلامی بینکاری فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کو توڑنے والوں اور ان کی اولاد کی موت غیر طبعی ہوئی پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ ملک میں اسلامی مالیاتی نظام قائم ہو۔  اس حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملدرآمد کمیٹی قائم کی جارہی ہے پاکستان کی معاشی ترقی کی نمو 4 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کے قریب آگئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد تقی عثمانی کا فورم سے خطاب  میں کہنا تھا کہ  اسلامی مالیات اور سودی بینکاری متوازی نظام کے طور نہیں چل سکتے۔ قرآن میں سود کو اللہ اور رسول سے جنگ قرار دیا ہے اسلامی مالیاتی فورم سے گورنر اسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔