کاش صدر کیساتھ سیلفی بن پاتی!
![کاش صدر کیساتھ سیلفی بن پاتی!](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/04/92sec2.jpg)
جکارتہ ( 92 نیوز) فیورٹ لیڈرکےساتھ سیلفی کاموقع ملے تو کون پیچھے رہے گا۔
انڈونیشیا میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے اپنے صدر جوکو ودودو کےساتھ دھڑادھڑ سیلفیاں بنائیں ۔
![](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/04/92sec3.jpg)
اس ہجوم کےجوش سے زیادہ ایک خاتون کےآنسوسوشل میڈیا پرزیادہ وائرل ہورہے ہیں جوبے پناہ رش کی وجہ سےسیلفی نہیں بنواسکیں ۔
خاتون پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں، للیز ہسترین کہتی ہیں انہوں نےکئی گھنٹے انتظارکیامگران کا خواب پورانہ ہوا، کاش صدر کیساتھ سیلفی بن پاتی ۔