Sunday, January 29, 2023

کاشف کو دبئی سے گرفتار کر کے لایا گیا: کنورنوید جمیل

کاشف کو دبئی سے گرفتار کر کے لایا گیا: کنورنوید جمیل
  کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کاشف کو نائن زیرو کے قریب سے نہیں دبئی سے گرفتار کرکے لایا گیاکاشف سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ مختلف مقدمات کی پراپرٹی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں سنگین نوعیت کے الزام میں گرفتار غیر فعال کارکن کاشف کے اہل خانہ کے  ساتھ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید نے کہا کہ کاشف کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا اُسے نائن زیرو کے قریب سے نہیں بلکہ دبئی سے گرفتار کر کے لایا گیا ہے۔جھوٹے کیسسز اور کارروائیوں سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اُنہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت  ہے اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ  کراچی آپریشن کو سیاست کی نذر نہ ہونے دیا جائے۔