Saturday, July 27, 2024

کاشتکارانگورکےپودوں کو 15فروری تک کھیت میں لگادیں : ماہرین

کاشتکارانگورکےپودوں کو 15فروری تک کھیت میں لگادیں : ماہرین
February 5, 2017
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) انگور کی کامیاب کاشت کے لئے درمیانی زرخیز ، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین موزوں ہے ، انگور کے پودے لگانے سے پہلے زمین کو اچھی طرح ہموار کر لیں ، انگور کے پودوں پر ابتداء میں دیمک کے حملے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لئے تجویز کردہ زمین کو گہرا ہل چلانے کے بعد دوہرا سہاگہ دیں ۔ کاشتکار انگور کے پودوں کو 15 فروری تک کھیتوں میں لگا دیں کیونکہ اس وقت وہ خوابیدگی کے عمل میں ہوتے ہیں اور آسانی سے جڑیں پکڑ لیتے ہیں ۔