Monday, February 26, 2024

کاسمیٹکس پرنئے ٹیکس کی خبر سے خواتین پریشان

کاسمیٹکس پرنئے ٹیکس کی خبر سے خواتین پریشان
September 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) کاسمیٹکس پرنئے ٹیکس کی خبر نے خواتین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ نئی حکومت کا کاسمیٹکس پرٹیکس کا عندیہ خواتین پر بجلی بن کر گرا ، خواتین کا کہنا ہے کہ میک اپ ان کی کمزوری ہے حکومت ہمارا کچھ تو خیال کرے ۔ خواتین کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اس ٹیکس پریشان ہیں ، ان کا کہنا تھا پہلے میک اپ کا سامان بہت مہنگا ہے مزید ٹیکس لگا تو کاروبار متاثر ہوگا ۔ خواتین  ایک طرف تو کاسمیٹکس کے سامان پر ٹیکس کا شکوہ کرتی ہیں ،  لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہتی ہیں کہ  اب سستا ہو یا مہنگا میک اپ تو کرنا ہی ہے۔