Wednesday, October 5, 2022

کار سوار ڈاکٹر کا راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار پر تشدد، ملزم گرفتار

کار سوار ڈاکٹر کا راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار پر تشدد، ملزم گرفتار

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سڑک پر راستہ نہ ملنے پر کار سوار ڈاکٹر  نےموٹرسائیکل سوارشہری پر بہیمانیہ تشدد کرکےشدیدزخمی کردیا ،پولیس نے ملزم ڈاکٹر فاروق کو گرفتار کرکےلاک اپ کردیا۔

ڈیفنس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جاہں  سڑک پرراستہ نہ ملنے پر کار سوار ڈاکٹر  اور موٹرسائیکل سوار میں تلخ کلامی ہوئی ، کارسوارشخص نے موٹرسائیکل سوار شہری  کو مارمار کرلہولہان کردیا۔

ڈاکٹر فاروق نے بیس بال کے ڈنڈے سےآصف نامی شہری کوتشدد کا نشانہ بنایا ، شہری  جمع ہوئے تو ملزم نے  معصوم بننےکی کوشش شروع کردی اوربے ہوش پڑے شہری کواٹھانے کی اداکاری کرتارہا۔

رش لگا تو پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ، ملزم ڈاکٹر فاروق کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ، زخمی شہری نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے اور علاج کا خرچہ ملزم ڈاکٹر ادا کررہاہے۔