اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا,انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ اور احسن پیرزادہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی, ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا تھا۔
چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جہاں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کے لیے راستے بند کیے جانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا اور ٹیم کے اسٹیڈیم آنے اور وہاں سے واپس ہوٹل جاتے ہوئے مخصوص راستے کچھ دیر کے لیے بند کیے جاتے تھے۔
جمعہ کو بھی انگلینڈ کی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کے موقع پر اسلام آباد کی زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر راستے بند کیے گئے تھے اور اسی موقع پر راستے بند کیے جانے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور انہیں سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کے بعد بیان میں کہا تھاکہ اس جوڑے نے سرکاری مہمانوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری مہمانوں کی سیکیورٹی میں افراتفری پھیلانے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔