کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 22واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
اسلام آباد (نیوز) کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج بائیس واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
دشمن کے خلاف لڑائی میں شجاعت کی داستان رقم کرنے والےکرنل شیر خان حقیقی شیر تھے،انہوں نے دشمن کے سامنے نہ اپنا سرجھکایا نہ قوم کاسر جھکنے دیا اور بے مثال جرات اور بہادری پر دشمن بھی داد دینے پر مجبور ہوا۔
کرنل شیر خان شہید کو وطن کیلئے لازوال قربانی پر نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا۔
صوبہ خیبرپختونخواہ، صوابی کے گاﺅں نواں کلی کے جری سپوت کرنل شیر خان یکم جنوری 1970ءکو پیدا ہوئے۔ آپ 1992ءمیں پاک فوج کا حصہ بنے، 27 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ گارگل جنگ کے دوران 12 ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات ہوئے۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے یونٹ کی کمانڈو پلاٹون کے پلاٹون کمانڈر کے طور پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ کیپٹن کرنل شیرخان کا غازی سے شہید تک کا سفر۔ سنہرا بھی ہے اور انمول بھی۔
کارگل کا محاذ اورگلتری کے برف پوش پہاڑجہاں موسم ایسا کہ سانس بھی جم جائے لیکن جذبہ وہ کہ چٹانیں بھی جھک جائیں۔ کیپٹن کرنل شیر خان 17 ہزار فٹ تک بلند پہاڑوں، سخت موسمی حالات سے لڑے اور اہم تذویراتی مقامات پر 5فوجی چوکیاں قائم کیں۔ 7اور8جون کی درمیانی شب، بھارتی فوج کی ایک بٹالین نے عقب سے چھپ کربذدلانہ وار کیا تو اُسے ناکام بنایا۔ 40 سے زیادہ بھارتی فوجی واصل جہنم کیے، دشمن پسپا ہوا۔
Nation venerates Capt Karnal Sher Khan Shaheed, NH, on 22nd Martyrdom Anniversary. Kargil War hero from Swabi, KPK, wrote history with his blood displaying utmost valour, commitment & unwavering allegiance 2 defend the country against all odds.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 4, 2021
We are proud of him.
دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والا کیپٹن کرنل شیر خان دشمن کو کھٹک رہا تھا۔ بدلے کی آگ میں جلتا دشمن بھاری توپخانے کے استعمال اور کئی اطراف سے چوکی پر حملہ آور ہوا اور کچھ علاقہ قبضہ کیا ہی تھا کہ قلیل سپاہ کیساتھ کیپٹن کرنل شیر خان نے پیش قدمی کرکے نہ صرف کھویا علاقہ واگزار کرایا بلکہ دشمن پر تابڑ توڑ حملہ کرکے اُسے پھرپسپا کر دیا تاہم اِسی دوران بھارتی مشین گن کے فائر سے شدید زخمی ہوگئے۔
کیپٹن کرنل شیر خان ۔ برف پوش پہاڑوں پر چٹان حوصلہ کیساتھ دشمن کیلئے قہر الٰہی ثابت ہوئے۔ نہ صرف دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا بلکہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان بھی نچھاور کردی، دشمن کے سامنے نہ اپنا سرجھکایا، نہ قوم کاسر جھکنے دیا۔ دشمن نے بھی شہید کی شجاعت کا برملا اعتراف کیا ۔ 5جولائی 1999ءکو اپنے خون سے دھرتی ماں کی آبیاری کرنے والے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان کو بے مثل جرات پرملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازگیا۔