کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا بائیسواں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
راولپنڈی (92 نیوز) کارگل کے ہیرو حوالدارلالک جان شہید نشان حیدر کا 22 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
حوالدار لالک جان شہید کے آبائی علاقے غذر گلگت میں پروقار تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چاردر چڑھائی گئی۔ پاکستان کے بہادر سپوت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔ شہید کے رشتہ داروں ، سول اور فوجی حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ دھرتی ماں کے عظیم بیٹے نے مادر وطن کے لیے لازوال قربانی دی۔ حوالدار لالک جان شہید نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
Nation pays
homage 2 Havaldar Lalak Jan; NH, who laid his life defending motherland
against hy odds in most challenging battlefield environment during
Kargil conflict on 7 July 99. His fortitude & selflessness will
keep inspiring the indomitable defenders of Pak 4 times 2
come.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں لکھا حوالدار لالک جان شہید نے مادروطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کی۔ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف بہادری کی لازوال داستان رقم کی اور چیلنجز سے بھرپور میدان جنگ میں بہادری کی عظیم مثال بنے۔