کارکنوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کا 4 سے 6 اگست تک بھوک ہڑتال کا اعلان
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم نے کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کا پلان تیار کر لیا ہے۔ پلان کے مطابق چار سے چھ اگست تک بھوک ہڑتال کی جائے گی جبکہ سات اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
اُدھرایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے ۔ اس موقع پر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہےرینجرز کے اختیارات میں توسیع پر ہمیں تحفظات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور ہمیں سندھ میں دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔