Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ‘ کپتان کا لاہور‘ اسلام آباد میں آپریشن کا مطالبہ

کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ‘ کپتان کا لاہور‘ اسلام آباد میں آپریشن کا مطالبہ
August 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کی طرح لاہور اور اسلام آباد میں رینجرز کے آپریشن کا مطالبہ کر دیا۔ کپتان کہتے ہیں کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ گلو کریسی کا راج ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین نے پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی رینجرز کو آپریشن کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں بھی ٹارگٹ کلنگ بڑھ گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی نوجوان وکیل بیرسٹر فہد ملک کو قتل کیا گیا۔ رینجرز کو اسلام آباد میں بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کپتان کا کہناتھا کہ مرزا تنویر تحریک انصاف کے دو کارکنان کے قتل کیس میں مدعی تھے۔ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اورپولیس ان کو ملنے والی دھمکیوں سے پوری طرح آگاہ تھی۔ پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے اور پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کے عسکری ونگ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ شریف برادران کو جہاں شکست نظر آتی ہے وہاں وہ گلو کریسی استعمال کرتے ہیں۔ شریف برادران نے پنجاب پولیس کو پیشہ ورانہ اعتبار سے تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے۔