Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کارکنوں کا قتل ،پی ایس پی ایم کیو ایم بانی کی رہائش گاہ کےباہر احتجاج کریگی

کارکنوں کا قتل ،پی ایس پی ایم کیو ایم بانی کی رہائش گاہ کےباہر احتجاج کریگی
July 19, 2017

کرچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی نےاتوار کو لندن میں ایم کیو ایم بانی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان متحدہ لندن کا سیاسی ونگ ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفےٰ کمال نے بانی ایم کیوایم پر سخت الفاظ میں تنقید کی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے دو کارکنان کو کس کے کہنے پر اور کیوں قتل کیا گیا تمام معلومات اور ویڈیو ان کے پاس موجود ہیں۔ مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کو مرنے والے متحدہ قائد کیسے زندہ ہوا اس کے ذمہ دار فاروق ستار ہیں ۔مصطفے کمال کا کہنا تھا قاتل شخص کے لیے برطانیہ میں بھی زمین تنگ  کردی جائے گی۔ اس موقع پر  مصطفے کمال نے اتوار کو لندن میں بانی متحدہ کی رہاش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کیا ۔